23 ستمبر 2014 - 15:17
فرانس کے صدر کی ڈاکٹر روحانی سے ملاقات متوقع

فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ، نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ، نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ فرانس پریس کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیویارک میں ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان آج منگل کے روز، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ملاقات انجام پائے گی۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مسئلہ عراق اور اس ملک میں داعش کے دہشتگردانہ اقدامات اور تہران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں گفتگو ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲